اسلام آباد (آئی این پی)بیجنگ میں اس سال ایک اعلیٰ سطح کا فورم تشکیل دیا جارہا ہے جس میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، اس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے افسران کے وفد کے علاوہ علاقائی ممالک کے نمائندے بھی حصہ لیں گے ۔سرکاری ذرائع نے آئی این پی کو بتایا ہے کہ یہ اجتماع زبردست اہمیت کا حامل ہو گا جس سے کئی اور ممالک بھی سی پیک اور روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں شرکت کر سکتے ہیں
یہ فورم چینی صدر کے متعارف کرائے گئے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے ساتھ منسلک ممالک کی مربوط ترقی کے لئے سوچ بچار کرے گا ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو پاکستان میں بڑی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا نمایاں حصہ ہے جس سے پاکستان میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہو جائے گا ، تشکیل دیا جانیوالا فورم علاقائی اور بین الاقوامی معیشت کے مسائل پر غور کرے گا اور ان کو حل کرنے کے طریقے سامنے لائے گا وہ مربوط ترقی کیلئے تازہ توانائی پیدا کرے گا اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ وابستہ ممالک کے عوام کیلئے عظیم فوائد فراہم کرے گا ۔
پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر
19
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں