بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی،حکومت نے اعلان کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن)عالمی سطح پر رقوم کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی “ماسٹر کارڈ” نے شناختی کارڈ کے ذریعے رقوم کی ادائیگی ممکن بنانے کے حوالے سے پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ٹیکنالوجیز کے ساتھ اشتراک کا اعلان کردیاہے۔اس اقدام سے پاکستانی شہری اپنے شناختی کارڈ کے خصوصی 13 ہندسوں کو استعمال کرتے ہوئے فنانشل ٹرانسیکشنز اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیاں وصول کرسکیں گے۔

نادراکے مطابق شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کے ذریعے اندورن اور بیرون ملک رقوم بھیج اور وصول بھی کرسکیں گے اور یہ سروس شروع ہونے کے بعد انہیں منی ٹرانسفر کے لیے بینک یا کرنسی ایکسچینج جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔معاہدے کے ضوابط کے مطابق ماسٹر کارڈ، نادرا ٹیکنالوجیز کی زیر نگرانی جاری ہونے والے قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویز کی فیس کی آن لائن ادائیگی کے لیے اپنے نیکسٹ جنریشن پیمنٹ ٹیکنالوجیز کو بھی بروئے کار لائے گا۔اس بات کا اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کیا گیا، یہ فورم 17 سے 20 جنوری تک جاری رہے گا۔ماسٹر کارڈ کے کنٹری منیجر برائے پاکستان و افغانستان اورنگزیب خان نے بتایا کہ نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ ہمارا اشتراک ہمارے اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان میں محفوظ اور قابل بھروسہ آن لائن ادائیگی کا نظام قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی سروس لانچ ہونے سے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کو بہت زیادہ آسانی ہوجائے گی اور یہ پاکستانیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا کیوں کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں ترسیلات زر کا حجم بہت زیادہ ہے۔اورنگزیب خان نے بتایا کہ قومی شناختی کارڈ میں رقوم کی ادائیگی کے فیچرز شامل کرنے کے بعد یہ فنانشل ٹرانسیکشن کے لیے ایک اہم اور کثیر المقاصد ذریعہ بن جائے گا جس کے ذریعے تیز ترین اور موثر انتقال زر ممکن ہوسکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…