پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سندھ طاس معاہدے پر بیرونی دبائوناقابل قبول اورنہ اپنے پانی کے حق سے دستبردار ہونگے،خواجہ آصف

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے‘ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا‘ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں‘ رواں برس پانچ منصوبوں سے 6500میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ معاہدہ کے سلسلے میں کسی قسم کے بیرونی دبائو کو قبول نہیں کریں گے۔ معاہدے کے تحت اپنے پانی کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ پاکستان ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا پانی‘ بجلی‘ گیس اور خوراک ضائع کرنے کا کلچر ترک کرنا ہوگا۔ وسائل کے ضیاع کو روک کر ملکی ترقی کے اہداف آسانی سے حاصل ہوسکتے ہیں۔ رواں برس پانچ منصوبوں سے چھ ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔ منصوبوں کی تکمیل سے وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوجائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…