ڈیووس(نیوزڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف نے کہا ہے کہ میں نے تین سال دنیاکی بہترین فوج کی کمان کی ہے لیکن
کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں جس سے پاکستان کے تمام مسائل یکدم حل کرلیے جائیں۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک عز ت وقاروالاملک ہے اوراپنے ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام عالمی قوتوں سے اچھے تعلقات ہیں ۔
راحیل شریف نے کہاکہ مثبت او راچھی سوچ کے ساتھ ہی آگے بڑھاجاسکتاہے اوراسی سوچ کی وجہ سے میں نے پاکستان کےلئے چین ،افغانستان اورخلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات برقراررکھنے میں کامیابی حاصل کی ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان اورافغان قیادت کوبہترین تعلقات کےلئے ابھی بہت کام کرناپڑے گا۔انہوں نے کہانئے آرمی چیف کی جانب سے بھی اس پیش رفت کوآگے لے جایاجائے گا۔راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے خفیہ اداروں کومل کردونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضاکوبحال کرنی ہوگی کیونکہ یہ دونوں ممالک کی بہتری کےلئے بہت ضروری ہے ۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہدداری خطے میں ایک گیم چینجرہے ۔