بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

جعلی رسیدوں اور جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد سیاستدان نئی مشکل میں پھنس گئے،اصلی بینک اکاؤنٹس بھی زِد میں آگئے

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کے جعلی بنک اکاؤنٹس اور ا ن میں جعلی ٹرانزکشن کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تحقیقات میں متعلقہ بنک کے عملے کو شامل تفتیش کرتے ہوئے جعلی ٹرانزکشن کرنے والوں کا پتہ چلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ان اہم شخصیات کے اصل بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرے گا جن کو رقوم کی منتقلی کی جعلی رسیدیں موصول ہوئی ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ‘ اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے جعلی بنک اکاؤنٹس کھولنے اور ان میں جعلی ٹرانزکشن کی تحقیقات کی ذمہ داری ایف آئی اے کے کمرشل بنکنگ سرکل کو سونپ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس نے اہم شخصیات کو موصول ہونے والی بنک ڈیپازٹ کی رسیدوں کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں متعلقہ بنک کے عملے اور کوریئر کمپنی کے نمائندوں کو شامل تفتیش کیا جائے گا تاکہ جعلی ٹرانزکشن کرنے والوں کا پتہ چلایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ان اہم شخصیات کے اصل بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرے گا جن کو رقوم کی منتقلی کی جعلی رسیدیں موصول ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…