پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سونے اور تانبے کے سے بڑے ذخائر کا منصوبہ حکومت پاکستان نے کس کے حوالے کر دیا؟

datetime 18  جنوری‬‮  2017 |

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں سینڈک منصوبے (تانبا اور سونا نکالنے کا منصوبہ) کے معاملات بلوچستان کی حکومت کے حوالے کردیئے جائیں گے۔اس حوالے سے اہم پیش رفت وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی ذخائر شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے اصولی فیصلہ ہوا ہے کہ چین کی میٹالرجیکل کمپنی (ایم سی سی) کے تحت چلنے والے سینڈک منصوبے کو 5 سالہ لیز کے ختم ہونے کے بعد اکتوبر 2017 میں بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔2012 میں طے پانے والے لیز معاہدے کی شرائط اور ضوابط کے مطابق منصوبے کے حوالے سے کمپنی کو ہونے والا 25 فیصد منافع صوبائی حکومت کو ادا کرنا تھا۔
حالیہ ملاقات سے واقف ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت مذکورہ منصوبے کو حاصل کرنے کے بعد ایم سی سی یا دیگر بین الاقوامی بولی دہندگان کو لیز پر دینے کے حوالے سے فیصلہ کرسکتی ہے، جس میں وہ منافع کے شیئر میں اضافے کے فیصلے میں بھی بااختیار ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے اختیارات کے تحت صوبائی حکومت سینڈک منصوبے کے انتظامی امور کو حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل مطالبہ کررہی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت معدنیات نکالنے کے سینڈک منصوبے کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔اجلاس میں بلوچستان کے چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ، سیکریٹری کان اور معدنیات صالح بلوچ اور وزارت پیٹرولیم اور قدرتی ذخائر کے ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ صوبائی چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی چین کی ایم سی سی کمپنی سے مذکورہ لیز میں توسیع کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…