پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ میں واقعی تبدیلی آ گئی ۔ تفصیل کے مطابق انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخواہ میں تعلیمی لحاظ سے 67 فیصد بہتری آئی ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال میں تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق غیر ملکی مبصرین پر مشتمل ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا گیا تھا
جس نے پاکستان بھر کے سکولوں کا جائزہ لینا تھااور جائزے میں خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی حیران کن رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے 65 فیصدسکولوں میں اب بجلی کی سہولت میسر ہے۔ 89 فیصد سکولوں کی باؤنڈری وال بنا دی گئی ہے۔ 75 فیصد سکولوں میں پینے کا صاف و شفاف پانی دستیاب ہے۔ باقی رہ جانے والے تعلیمی اداروں میں کام تیزی سے جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیمی زبوں حالی پر پی ٹی آئی حکومت بڑی حد قابو پا چکی ہے۔