منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین نے خیبرپختونخواکو بڑی گارنٹی دیدی،حیرت انگیزانکشافات،زبردست منصوبوں کی تفصیلات منظرعام پر

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ انڈس ہائی وے سمیت جنوبی اضلاع سے گزرنے والے مغربی روٹ، چترال تا چکدرہ شاہراہ اور سوات موٹر وے کو پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بنا دیا گیا ہے جس کا وزیراعلی پرویز خٹک کے دورہ چین اور جے سی سی بیجنگ اجلاس سے قبل سی پیک کے نقشے میں وجود ہی نہیں تھا اور ہمیں صرف وعدوں پر ٹرخایا جاتا رہا مگر اب اسکی گارنٹی باقاعدہ چینی حکومت نے دیدی ہے اور نہ صرف انہیں سی پیک روٹ تسلیم کیا گیا بلکہ ان تمام شاہراہوں کی کشادگی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کی منظوری بھی مل چکی ہے ۔

کرک اور دیر پائیں کے دورے کے دوران شوری اجلاس، یوتھ ونگ کی استقبالیہ تقریب، ورکرز کنونشن اور مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں جس کا سہرا ہماری اتحادی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبے کی جملہ سیاسی جماعتوں اور انکے قائدین کو بھی جاتا ہے جنکی یکجہتی کی بدولت ہم نے اپنے چھینے حقوق حاصل کئے اور مستقبل میں یہی طرزعمل اپنا کر ہم خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مزید گھمبیر مسائل بھی حل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے علاوہ ہمارے صوبے اور فاٹا کو بھی ریلوے لائن، فائیبر آپٹک اور صنعتی و تجارتی زونز کے جال سے منسلک کیا جا رہا ہے جو مستقبل قریب میں اس خطے سے غربت اور پسماندگی کے اندھیرے مٹا کر معاشی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا

مظفر سید ایڈوکیٹ نے یوتھ ونگ کے انتخابات میں جیتنے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگلے مرحلے میں جماعت اور حکومت کی باگ ڈور بھی انکے ہاتھ میں ہو گی ہم ٹیم ورک کے ساتھ شبانہ روز جدوجہد کرکے قوم کو مسائل و مشکلات کی منجدھار سے نکال باہر کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے اور کرپشن فری فلاحی ریاست کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر بناکر ہی دم لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…