اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ کا ویزہ حاصل کرنا پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ ایک خواب رہا ہے،آپ میں ہر شخص کسی نہ کسی آدمی کو ضرور جانتا ہے جس کا ویزہ کسی وجہ سے مسترد ہو چکا ہے ۔دنیابھرمیں پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری ہوئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ کی موجودہ حالت ابھی تبدیل نہیں ہوئی۔ گرین پاسپورٹ اس وقت بھی دنیا میں دوسرا بدترین پاسپورٹ ہے اور ہم صرف افغانستان سے ایک درجہ اوپر ہیں۔
نئی فہرست میں ایک اور ملک کا اضافہ ہو چکا ہے ،اگر کسی پاکستانی نے وہا ں جانا ہو تو ویزہ لینے کی ضرورت پیش آئے گی اور یہ ملک ہے افغانستان ہے کیونکہ افغانستان ایسا ملک تھا جہان جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔اس لسٹ میں سب سے پہلے جرمنی ہے جس کا پاسپورٹ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ،سنگاپور اور سویڈن طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔،پھر ڈنمارک،فن لینڈ، فرانس، یو کے، یو ایس اے، سپین اور ناروے شامل ہیں۔اس فہرست میں نچلے درجے پر پاسپورٹ کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
فہرست کے مطابق افغانستان سب سے نیچے پھر پاکستان اور بعد عراق کا نمبر آتا ہے۔ اسکے بعد صومالیہ کا نمبر آتا ہے۔فلسطین کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان سے کافی بہتر ہے حلانکہ وہاں علاقے میں شدید کشیدیگی موجود ہے۔ بھارت نے اپنی پوزیشن بہتر کی ہے جو اب 77 نمبر پر موجود ہے۔