ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

میٹروبس سروس ،چین نے اہم کام خیبرپختونخوامیں کردکھایا،منصوبہ کب مکمل ہوگا؟اعلان کردیاگیا

datetime 17  جنوری‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی)پشاورمیں میٹروبس سروس کا ڈیزائن تیار کرلیا گیا جبکہ بس سروس کیلئے ٹریک کو نو سے دس ماہ میں مکمل کیا جائیگا ۔پی ڈی اے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی ڈی اے منظور وٹو کا کہناتھا کہ چینی حکام کے ساتھ میٹروبس سروس پر بات چیت ہوئی ہیں اور بس کا ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ہے ،، بس سروس کیلئے ٹریک کو نو سے دس ماہ میں تین مرحلوں کے اندر مکمل کیا جائیگا پہلے مرحلہ میں چمکنی سے قلعہ بالاحصار سے کینٹ کے اندرسے ہوتاہوا ٹریک امن چوک تک جائیگا

جبکہ تیسرا مرحلے میں امن چوک سے فیز تھری چوک حیات آباد ٹریک کو مکمل کیا جائیگا ، بس منصوبے پر ابتدائی طور پر 41ارب روپے لاگت آئے گئی ڈی جی پی ڈی اے کا کہناتھا کہ حیات آباد میں صوبے کا سب بڑا اور بین الاقوامی معیار کا پارک بھی بنایا جائیگا جس کا نام بی سا (BISA) رکھا جائیگا جس کا نقشہ بھی تیار کرلیا گیا ہے ، ڈی جی پی ڈی اے کا کہناتھا کہ حیات آباد میں احتجاج کرنے والے رہائشی نہیں بلکہ پراپرٹی ڈیلرز ہے جنہوں نے محکمہ کے اہلکاروںکیساتھ مل کرلیز کی زمینوں کے جعلی کاغذات بنائے تھے جس پر محکمہ کے چار افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…