لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں گنگارام ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے شیرخواربچہ زندگی بھرکےلئے معذورہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہورکے گنگارام ہسپتال میں چھ ماہ کے ایک شیرخواربچے کوسانس کی تکلیف کے باعث آئی سی یومیں داخل کیاگیالیکن شیرخواربچہ وہاں پرجھلس گیاجس پراس کاایک بازوبرُیطرح متاثرہواجس پرڈاکٹروں نے کہاکہ اس بچے کابازوکاٹناپڑے گا۔ڈاکٹروں کے اس موقف پربچے کے والدین نے شدیداحتجاج کیااورالزام لگایاکہ بچے کابازوڈاکٹروں اورنرسوں کی غفلت کی وجہ سے جھلساہے ۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔