پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے بارے میں میری رائے اچھی نہیں‘‘ نجی ٹی وی پروگرام میں صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی ایجنسیوں کے بارے میں بحیثیت صوبائی وزیر ان کی رائے کچھ اچھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‘جن ایجنسیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے مجھے مارا پیٹا تو ان کے بارے میں کیا رائے ہوسکتی ہے۔
اس سوال پر کہ کیا ملک کی ایجنسیاں سچ بولتی ہیں یا جھوٹ؟ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تصدیق نہیں کرسکتے کیونکہ جب میرے بارے میں ان ہی ایجنسیوں کے ہاتھوں مار کھانے کا تاثر دیا جاتا ہے تو پھر میں کیا رائے دے سکتا ہوں؟
پروگرام کے دوران سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جب سے وزیراعظم نواز شریف سیاست میں آئے ہیں، ان کا تو خود اپنے خاندان کے کاروبار سے بھی تعلق نہیں ہے، لہذا پاناما لیکس میں ان پر الزام عائد کرنا نامناسب ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں جتنی بھی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں، ان میں کسی ایک جگہ پر بھی نواز شریف کا نام نہیں ہے۔
ہم شروع دن سے یہی بات کررہے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ نواز شریف نے آج تک جو دولت بھی کمائی وہ حلال ہے اور ماضی میں جانے سے پہلے صرف گزشتہ 8 سالوں پر نظر ڈالیں تو جو کام پنجاب میں ہوئے اور جو اب وفاق میں آنے کے بعد کیے گئے، ان سے یہ بات ثابت ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…