کراچی(این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج اعجاز خاصخیلی کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے،سیشن جج نے اپنے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز نہ دینے پر کمشنر حیدرآباد کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیا تھا۔سیشن جج اعجاز خاصخیلی نے حیدرآباد میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیب ایک سرکاری بنگلہ اپنے لیے الاٹ کروایا جبکہ انہیں ہائی کورٹ نے گھر دیا تھا۔
سیشن جج نے بنگلے کی تزین وآرائش کے لیے فنڈز جاری کر نے کے احکامات دیے تاخیر پرکمشنر حید رآباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیا۔کمشنر حید رآباد نے چیف جسٹس کو معاملہ سے آگاہ کیا،رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے انکی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔رجسٹرارکے مطابق سیشن جج اظہار وجوہ کے نوٹس پرمطمئن نہیں کرسکے ۔
انصاف کا بول بالا, چیف جسٹس نے سیشن جج کو نوکری سے فارغ کر دیا ، بڑی وجہ سامنے آگئی
11
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں