جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گوادر بلوچستان کا ہے ،علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل ہونے نہیں دیا جائیگا ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کا ہے گوادر کے حوالے سے تمام فیصلے کرنے کا اختیار اور حق بھی ہمیں حاصل ہے، گوادر کی ترقی اور اقتصادی راہداری سے علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل ہونے نہیں دیا جائیگا اس حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ میرا بھی یہی وژن ہے کہ گوادر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے چین کے دوروں اور زمینی حقائق سے چینی حکام کو بھی احساس ہو چکا ہے کہ گوادر کے مالک گوادر کے عوام ہیں ، جبکہ ہم نے بھی چین میں منعقدہ مختلف اجلاسوں اور چینی حکام سے ملاقاتوں کے دوران اس ضمن میں اپنے موقف کو جاندار انداز میں پیش کر کے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے، انہوں نے کہاکہ گذشتہ دورہ بیجنگ میں بلوچستان کے بڑے منصوبوں کو اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے مختلف چینی کمپنیوں سے اہم مذاکرات بھی کئے اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے علاوہ ، گوادر فری زون میں صنعتوں کے قیام کے لیے چینی کمپنیوں سے کامیاب بات چیت کی، بلوچستان واحد صوبہ تھا جس نے براہ راست چینی سرمایہ کاری کے حصول میں کامیابی حاصل کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخلوط صوبائی حکومت کامیابی کے ساتھ اپنا سفر طے کر رہی ہے اور ہم آئندہ بھی اسی طرح چلیں گے اور بلوچستان کو پر امن اور ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کر کے عوام کو ایک پرامن اور خوشحال زندگی دیں جس کے لیے انہوں نے ہمیں حق نمائندگی دیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سے پہلے لوگ اپنی ذمہ داری پوری کر کے چلے گئے ہیں اور اب ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ 2002کے بعد بلوچستان جن حالات سے گزرا وہ ہم سب کے سامنے ہے لیکن اب ہم ایسے حالات پیدا ہونے نہیں دیں گے، صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ اور شفافیت کے ساتھ باعزت روزگار فراہم کر کے ان کی مایوسی کا خاتمہ کیا جائیگا تاکہ کوئی بھی انہیں اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے استعمال نہ کر سکے، صوبے کے وسائل کو دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائیگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ دنوں خضدار میں منعقدہ سیمینار میں شریک صحافیوں اور مندوبین نے صوبے میں امن کی بہتری کا خود مشاہدہ کیا اور اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو ناصرف برقرار رکھا جائیگا بلکہ مزید بہتر بنایا جائیگا ، وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے بہترین مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلنے اور متفقہ فیصلے کرنے کی روایت کو برقرار رکھا جائیگا، بیوروکریسی ہمارا دست و بازو ہے ہم ملکر کام کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…