کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے سامنے دوخودکش دھماکوں میں25فرادہلاک ہوگئے ہیں ۔ایک فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکے طالبان نے کئے جس کے نتیجے میں 45افرادشدیدزخمی ہوگئے
۔ان دھماکوں کی طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔واضح رہے کہ افغان پارلیمنٹ کی عمارت بھارت کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیاتھا۔