پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

’’چوہدری نثار کو بڑا دھچکا ‘‘ عدالتی احکامات آگئے

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سرکاری وکیل حکومت کو بتا دیں سرکاری اداروں کو مرضی سے نہ چلائیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نادرا ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا ، نادرا خودمختار ادارہ ہے، وزیر داخلہ اجلاسوں کی سربراہی نہیں کر سکتے۔ عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرنے سے روک دیا جبکہ ممبر نادرا طارق محمود اور طارق اکبر کو کام سے روکنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نادرا کے ڈپٹی چیئرمین کو بھی بطور چیئرمین احکامات جاری کرنے سے روک دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔ سرکاری وکیل حکومت کو بتا دیں سرکاری اداروں کو مرضی سے نہ چلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…