اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف (آج)برآمدات کے فروغ کے لئے ایکسپورٹر ز سے ملاقات کے بعد پیکج کا اعلان کریں گے ، برآمدات میں حائل رکاوٹیں رور کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی اور پانچ برآمدی سیکٹرز کے لئے سبسڈی کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ( آج) منگل کو ایکسپورٹر ز سے ملاقات کریں گے اور برآمدات میں حائل رکاوٹیں رور کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی ۔ملاقات میں پانچ برآمدی سیکٹرز کیلئے سبسڈی کا معاملہ زیرغور آئے گا اور ایکسپورٹرز کے لئے مقامی ٹیکسوں میں کمی کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا ،حکومت نے کھادوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی ہے جس وجہ سے کھادوں کی قیمت میں 500سے 1000روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں