جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ایٹمی حملے کی صورت میں پاکستان اب کیا کرے گا؟پاکستان کا ٹرائی ایڈ مکمل،بڑی صلاحیت حاصل کرلی

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان نے آبدوز سے بابر 3 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اب سمندوں سے بھی ایٹمی ہتھیار لانچ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس کے بعدپاکستان کا ٹرائی ایڈ مکمل ہوگیا،سمندر سے بھی ایٹمی ہتھیارلانچ کرنے کی صلاحیت کو” ٹرائی ایڈ ” کہا جاتا ہے ، یعنی بری، فضائی اور بحری افواج تینوں ایٹمی ہتھیار چلانے کی صلاحیت رکھتی ہوں ، بھارت کے پاس ایسی ایٹمی آبدوز موجود ہیں ، پاکستان اس شعبے میں پیچھے تھا ، سمندر سے ایٹمی ہتھیار لانچ کرنے کی صلاحیت خدا نخواستہ ایٹمی حملے کی صورت میں جوابی کاروائی کرنے میں مدد دیتی ہے اسے ” سیکنڈ سٹرائیک کیپبلٹی” کہا جاتا ہے۔

پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’’بابرتھری‘‘فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل 450کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’’بابرتھری‘‘فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا،میزائل 450کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،چیف آف ائیر سٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…