اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ٹیسٹ سیریز میں شکست،آسٹریلیا کی پچز کیسی تھیں؟احمد شہزاد نے حیرت انگیز دعوے کردیئے

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے اوپنر بیٹسمین باز احمد شہزاد نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی پھر امید باندھ لی ،اوپننگ بلے باز کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں ، بہت سی باتوں کا جواب دینے کا سوچا لیکن کسی متنازعہ بات میں نہیں پڑنا چاہتا ، ڈیڑھ سالوں کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چل گیا، کیئریر میں اپ اینڈ ڈاون آتے رہے ہیں ، آسٹریلیا کی پچز فلیٹ تھی ، ٹیسٹ سیریز میں بہت سی غلطیاں ہوئی ،اسلام آباد کا ماحول اور پلیئرز دونوں بہت اچھے ہیں ۔

اتوار کو ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں پی سی بی ویجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں راولپنڈی کیخلاف اسلام آباد کی نمائندگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد ریجن کی جانب سے پہلی مرتبہ نمائندگی کر رہے ہیں ، یہاں کی کنڈیشن اور کھلاڑیوں دونوں بہت اچھے ہیں ، میں مکمل فٹ ہوں اور اپنی کرکٹ پر فوکس کر رہاں ہوں جبکہ اب کسی متنازعہ بات میں نہیں پڑنا چاہتا ۔ احمد شہزاد نے کہاکہ ڈیڑھ سالوں کے دوران بہت سے لوگوں کا پتہ چل گیا، اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے ٹرینر کی خدمات لی ، اپنی پرفارمنس سے قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہوں ، ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کیئریر میں اپ اینڈ ڈاون آتے رہے ہیں ،مصباح الحق نے کیرئیر میں بہت راہنمائی اور اعتماد دیا ، میں نے ایمانداری کیساتھ پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے،

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی پچز فلیٹ تھی ، ٹیسٹ سیریز میں بہت سی غلطیاں ہوئی ، سب تو پتہ ہے کہ غلطیاں کہاں ہوئی ، ہمیں اپنے آپ کو انفرادی طور پر دیکھنا ہوگا ۔احمد شہزاد ایک سال سے قومی اسکواڈ سے آوٹ ہے ۔احمد شہزاد 11ٹیسٹ ، 75ون ڈے اور44ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…