جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پھردھرنا،نوازشریف کی روانگی،شیخ رشید نے حیرت انگیز پیش گوئیاں کردیں

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپر یم کورٹ کو کر پشن کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی توایک اور دھرنا دیں گے‘ پاناما لیکس کا معاملہ جنوری میں ہی حل ہونے کی امید ہے کوئی کچھ بھی کر لے نوازشریف 2018 میں نہیں ہوں گے‘ اگر آصف زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تواپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن جاتا، جس پارلیمنٹ کا اسپیکر ایاز صادق جیسا شخص ہو اس سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے‘

انصاف کا جھنڈا لاہورسے بلند ہوگا جب کہ کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی‘ ملک تیزی سے زوال کی طرف جارہا ہے، کرپشن کے نئے نئے پروگرام بن رہے ہیں، یہ سب چور قوم پر بوجھ ہیں۔ اتوار کے روزلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت ایک ارب 30 کروڑ کے نوٹ روزچھاپ رہی ہے اور نواز حکومت نے ملکی قرضے میں 900 ارب روپے کا اضافہ کر دیا ہے نوٹ چھپانے والی مشین نوازشر یف کے سامنے ہاتھ جوڑ رہی ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ’’گر یس ‘‘لگانے کیلئے تو چھٹی دی جائے ‘ ملک میں کرپشن کا راج ہے، یہاں کرپشن نہ ہو تو ہر سال نیا سی پیک بن سکتا ہے۔ شیخ رشید نے ایک بار پھردھرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی توایک اور دھرنا دیں گے جس کے لیے قوم تیار رہے ہم سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں (ن)لیگ نے جعلی دستاویزات پیش کی ہیں لیکن سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوارِ چین ہے، عدالت عظمی سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا، کوئی کچھ بھی کر لے نوازشریف 2018 میں نہیں ہوں گے اور پاناما کا فیصلہ بھی اسی ماہ جنوری میں آجائے گا۔ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تواپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن جاتا، جس پارلیمنٹ کا اسپیکر ایاز صادق جیسا شخص ہو اس سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک تیزی سے زوال کی طرف جارہا ہے، کرپشن کے نئے نئے پروگرام بن رہے ہیں، یہ سب چور قوم پر بوجھ ہیں، انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت باہر ملک لے کر جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ترقی کا واحد حل ہے لیکن اگر یہ سارے چور ایک ساتھ اکھٹے ہوگئے تو عوام کو چوراہوں کے علاوہ کوئی راستہ نہ ملے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف کا جھنڈا لاہورسے بلند ہوگا جب کہ کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی۔ شیخ رشید نے کوئلہ پلانٹ کے حوالے سے کہا کہ ساہیوال کوئلہ پلانٹ انسانی جانوں کے لئے نقصان دہ ہے، پلانٹ سے لوگ چین میں مر رہے ہیں اورساہیوال پلانٹ سے بھی لوگوں کے منہ کالے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…