جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’نوکیا ‘‘پھر میدان میں،پہلے اسمارٹ فون کی تفصیلات منظر عام پر،متوقع قیمت سامنے آگئی

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا( این این آئی)موبائل فون مارکیٹ پر راج کرنے والی کمپنی ’’نوکیا ‘‘طویل عرصے بعد اگلے ماہ اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔مائیکروسافٹ کو اپنا فون بزنس فروخت کرنے کے بعد نوکیا نے اس مارکیٹ سے دوری اختیار کرلی تھی مگر گزشتہ سال کے آخر میں اس نے ایک بار پھر موبائل فونز ایچ ڈی ایم گلوبل کے بینر تلے بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں پہلا اسمارٹ فون اگلے ماہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ نیا اسمارٹ فون گوگل کے اینڈرائیڈ سسٹم پر مبنی ہوگا اور اس طرح نوکیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا استعمال بھی ختم کردے گی۔نوکیا کی جانب سے فروری میں متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فون کا ممکنہ نام D1c ہوسکتا ہے جو کہ ایک بجٹ فرینڈلی ڈیوائس ہوگی جس کے دو ورژن ہوسکتے ہیں۔ابھی قیمت کے بارے میں کچھ کہنا تو مشکل ہے مگر اندازہ لگایاجارہاہے کہ اس کی قیمت 150 سے 200 ڈالرز (15سے 21 ہزار پاکستانی روپے)تک ہوگی۔اسی طرح اس کا ایک ورژن تھری جی بی ریم اور 5.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے جبکہ دوسرا ورژن 2 جی بی ریم اور 5 انچ فل ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ہوگا۔یہ کئی برس بعد نوکیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس کے بعد اس کمپنی کی جانب سے 2017 میں 4 سے 5 مزید ڈیوائسز متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔اس سے قبل نوکیا نے دسمبر کے آغاز میں ایک عام فون 150 متعارف کرایا تھا جس کی قیمت 26 ڈالرز تھی جبکہ اس کی بیٹری 22 گھنٹے لگاتار بات کرنے تک چل سکتی ہے جبکہ اسٹینڈ بائی پر اس کی زندگی 31 دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…