اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت(آج) ختم ہو رہی ہے اور ان کی توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے یہ عدالتیں دو سال کی مدت کے لئے ہی قائم کی گئیں تھیں ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے ، فوجی عدالتیں دو سال کی مدت کے لئے ہی قائم کی گئیں تھیں،اب ایسے مقدمے فوجی عدالتوں کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالتوں میں چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے قائم کی گئی تھیں اور دوسال کے لئے قیام پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق تھا ، فوجی عدالتوں کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔