جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’ مجھے اپنے ساتھ شامل کیوں نہیں کیا؟‘‘ نعیم الحق سب کے سامنے فوادچوہدری پر برس پڑے

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق اکیلے پریس کانفرنس کرنے پر فواد چوہدری سے روٹھ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق میڈیا سے اکیلے بات کرنے پر فواد چوہدری سے روٹھ گئے اور شکوہ کیا کہ میرا انتظار تو کرلیتے۔ یاد رہے آج پانامہ کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرس کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔
جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہم نے آپ کا پوائنٹ نوٹ کر لیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت سے ایسی تشریح نہ کروائیں جس سے کوئی الیکشن لڑ نہ سکے۔ جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دیئے کہ آئینی و قانونی حق پر قدغن نہیں لگاتے ، ہمارے سوال یا آبزرویشن کو فیصلہ بنا کر پیش نہ کریں ، مشکل سوال بھی پوچھتے ہیں کہ تاکہ وکیل گھبرا کر سچ بول دے ، ہم سوالات سے چیزیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہمارے سوالات اور ا?بزرویشنز کو زیر غور نہ لایا جائے۔پوراپاکستان پریس کانفرنس کے لیے پڑا ہے، عدالت کوسیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، عدالت میں پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہئے، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا، کم از کم احاطہ عدالت میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اس دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی روسٹرم پر آ گئے، ججز سے مکالمے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نیوز کانفرنس وضاحت کے لیے مجبوری میں کرنا پڑتی ہے لہذا اس کو عدالتی کارروائی پر دباؤ نہ سمجھا جائے، اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے ہم ثبوت پیش نہیں کر رہے جبکہ بیرون ممالک میں تحقیقات ادارے کرتے ہیں اپوزیشن نہیں، جہاں بھی عوامی پیسہ چوری ہو گا آواز اٹھائیں گے۔جسٹس آصف کھوسہ نے عمران خان سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کی پریس کانفرنس پر کوئی پابندی نہیں لگائی، صرف سپریم کورٹ کے احاطے کو استعمال نہ کرنے اور ججز کے سوالات اور ریمارکس کو پریس کانفرنس میں استعمال نہ کرنے کا کہا کیونکہ سوالات وکلاء سے سچ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں۔ عدالت نے پاناما لیکس کی سماعت (آج)جمعرات تک تک ملتوی کر د ی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…