اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بے روزگار افراد اب پریشان مت ہوں کیونکہ پاکستان میں ایک دو نہیں بلکہ 20لاکھ اور 32ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی۔ رپورٹس کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل جو کہ آئندہ دو سال کے دوران س متوقع ہے کے بعد پاکستان میں بیس لاکھ بتیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہو ں گے جس سے بیروزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی ،ان میں کئی منصوبے خصوصی اقتصادی
زون کی تکمیل سے منسلک ہیں جو کہ سی پیک کا حصہ ہے اس سے پاکستان بین الاقوامی پیداواری سلسلے کے ساتھ جڑ جائے گا ۔یہ بات چین کے معروف اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک اشاعت میں کہی ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس گذشتہ ہفتے بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں سی پیک کے فریم ورک کی روشنی میں نئے منصوبوں کا فیصلہ کیا گیا ۔