منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھرمیں بارشیں جاری،آئندہ تین روزہوشیار رہیں!محکمہ موسمیات نے انتباہ کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /سوات /لاہور( آئی این پی )وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، طویل خشک سردی کے بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت سے موسم مزید سرد ہوگیا ، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، نانگا پربت،بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ، مظفرآباد کی وادی لیپہ،گریز، وادی نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی، چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا،خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، فاٹا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

منگل کو راولپنڈی اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، نانگا پربت،بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ، مظفرآباد کی وادی لیپہ،گریز، وادی نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برفباری ہوئی، چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلیات ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ طویل خشک سالی کے بعد آزاد کشمیر، چترال،سوات اور چکوال میں بارش جبکہ پشاور، اسلام آباد اور چنیوٹ میں بوندا باندی ہوئی ۔ پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے جس کے باعث اکثر مقامات پر حدنگاہ صفر رہ گئی جبکہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھندپڑنے کا سلسلہ جاری ، دھند کے باعث پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں حد نگاہ صفر ہوگئی۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث نیشنل ہائی وے کئی مقامات پر حدنگا ہ صفر رہ جانے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال کے علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،موٹروے پولیس نے دھند کے دوارن شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ بالاکوٹ انتظامیہ نے وادی کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وادی کاغان اور بالاکوٹ کے دیگر حصوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شاہراہیں بند ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ نے برفباری کے باعث مہانڈری سے آگے کا راستہ بند کر دیا ہے اور سیاحوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لواری ٹاپ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے اور برفباری کے باعث سیاحوں کو وادی کاغان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…