ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

زہریلی شراب سے ہلاک ہو نیوالوں کے لواحقین کیلئے بڑا اعلان

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (آئی این پی )وفاقی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سینٹر کامران مائیکل کا مبارک آباد کالونی میں زہریلی شراب سے ہلاک ہو نیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمددری کیلئے مبارک آباد پہنچے ،جہاں انہوں نے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے گھر گھر جا کر اظہار تعزیت کی ۔ مبارک آباد سینیٹ پیٹر ہائی سکول میں دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گی �ئاس موقع پروزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہو نیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو فوری ملازمتیں دی جائیں گئیں، لواحقین کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ وزرات انسانی حقوق کی طرف سے راشن تقسیم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرز ہائی سکول میں میڈیکل کیمپ لگایاجائے گا،جہاں ہسپتال سے فارغ ہو کر گھر آنے والوں کی دیکھ بھال اور مزید علاج معالجہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے علاج معالجہ اور انہیں دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے گراں قدراقدامات کئے ہیں،ضلع بھر کیلئے سرکاری طور پر آنے والا کرسمس پیکج صرف مبارک آباد کا لو نی میں تقسیم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر پیکج کیلئے بھی کوشس کی جارہی ہے ، انہوں مسیحی نوجوانوں کا مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ وہ خوشیاں ضرور منایءں لیکن اپنی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے شکیل مارکس کھوکھر،بشپ جوزف ارشد، سابق ایم پی اے جونیل عامر سہوترا، ڈی پی او عثمان گوندل، ڈی سی او عامر اعجاز اکبر سمیت مسیحی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…