جدہ(آئی این پی)سعودی عرب کے شہر جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ۔
منگل کو ایک نجی ٹی وی کے مطاق جدہ سے اسلام آبا د کیلئے شیڈول پرواز کی ایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی ، واقعے کے بعد مسافروں کو جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے اور خاتون کی میت کو اسلام آباد منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔