اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق ،نیاسسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کاآن لائن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ‘یونیورسٹیاں خود سے مساویت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کا آن لائن سسٹم متعارف کر رہی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی نے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق، مساویت سرٹیفیکیٹس اور ڈپلومہ سرٹیفیکٹیس کی تصدیق کا کام ایچ ای سی کرے گانئے نظام کا مقصد ڈگریوں کی تصدیق اور مساویت کے معاملات کا آسان بنانا ہے۔ایچ ای سی کے موجودہ سسٹم کے تحت ڈگریوں کی تصدیق ریجنل دفاتر کراچی، کوئٹہ اور لاہور سے کی جارہی ہیں تاہم جلد ہی اسے پاکستان بھر میں آن لائن کر دیا جائے گا اس سسٹم کے تحت طالبعلم اپنی ڈگری کو ایچ ای سی کے آن لائن سسٹم میں سکین کر کے اپ لوڈ کرے گا اور یہ سسٹم نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیشن اتھارٹی یعنی نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا جہاں پر امیدوار کی پہلے مرحلے میں شناخت کی تصدیق کی جائے گی بعدازاں ایچ ای سی پاکستان کوالیفیکیشن رجسٹر بنا یا جارہا ہے جہاں تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے ڈگری پروگرام کی تفصیلات موجود ہوں گی اگر پاکستان کوالیفکیشن رجسٹر میں کسی ڈگری کی تفصیلات درج نہیں ہوں گی تو طالبعلم اپنی ڈگری کی تصدیق نہیں کراسکے گا۔ ایچ ای سی اس سسٹم میں مزید شفافیت لانے کے لیے تمام یونیورسٹیوں کے کنٹرولر امتحانات کو اس ڈیٹا بیس تک رسائی دے گا تاکہ طالبعلم کی سکین کردہ ڈگری کو کنٹرولر امتحانات بھی چیک کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…