اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں فیس بک کی دوستی رشتے میں تبدیل ہو گئی۔ نوجوان کی محبت میں گرفتار فرانسیسی خاتون گزشتہ روز شادی کرنے لیے خان پور پہنچ گئی۔ خاتون نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام بھی قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر Wambarches کی رہائشی 55سالہ کیتھرین لو اِٹ (Cathren Louvet) کی سوشل میڈیا پر خان پور کے شہری 29سالہ نوجوان عمیر احمد سے دوستی ہوئی اور یہ شناسائی آہستہ آہستہ محبت اور پھر شادی کے عہدو پیماں تک جا پہنچی۔ میاں عمیر احمد کے عشق میں 55سالہ فرانسی خاتون کیتھرین لو اِٹ نہ صرف شادی کرنے کے لیے خانپور پہنچی بلکہ اس نے کرسچن مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور نیا اسلامی نام عائشہ رکھ لیا۔کیتھرین لواِٹ نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور پاکستان بھی بہت خوبصورت ملک ہے۔