ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کا سرپرائز،اچانک اہم ترین شخصیت کی رہائش گاہ پہنچ گئے

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکوڑہ خٹک(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آج اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور دفاعِ پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے اُنکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔مولانا فضل الرحمن بغیر کسی پروگرام اور اطلاع دیے بغیرمولاناسمیع الحق سے ملنے آئے۔

ملاقات میں ملک کی عمومی صورتحال زیر بحث آئی۔مولانا سمیع الحق نے کہاکہ موجودہ حکمران غیر اسلامی اقدامات کررہے ہیں ۔انہوں نے مدارس کیساتھ امتیازی سلوک پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا۔ مولانافضل الرحمن اپنے استاد شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے تمام اسلامی علوم کی تعلیم دارالعلوم حقانیہ میں مکمل کی ہے۔وہ 9سال تک دارالعلوم حقانیہ میں زیر تعلیم رہے۔ ملاقات میں دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا انوارالحق صاحب، مولانا حامد الحق صاحب ، مولانا سید یوسف شاہ وغیرہ بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…