منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

کارگل آپریشن ،نوازشریف اور پرویزمشرف!چوہدری شجاعت نے بالاخرتصدیق کردی

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکٹورل ریفارمز کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، مفاہمت کی سیاست کا زمانہ چلا گیا،

کارگل آپریشن کی تمام تفصیلات میاں نوازشریف کے علم میں تھیں، پاکستان وزیرخارجہ بھی اس وقت میاں نوازشریف ہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی انتخابات میں اپوزیشن کے اتحاد نہ ہونے سے فائدہ میاں نواز شریف کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرول ریفارمز کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، سنجیدہ ہوکر ٹائم فریم رکھا جائے تو فائدہ ہوگا ورنہ نہیں۔ انہوں نے الیکٹورل ریفارمز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے بھی یہ کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں صرف الیکٹورل ریفارمز کی ہی بات ہو، لیکن وہ نہیں مانے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مفاہت کی سیاست کا زمانہ چلا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مکمل کامیاب نہیں ہوسکا تاہم اس کی وجہ صوبوں کی نااہلی ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف شہبازشریف کو بھائی نہیں وزیراعلیٰ سمجھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے سامنے زیرو ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ماضی سے متعلق بتایا کہ پرویز مشرف سے افتخار چودھری کو پہلی بار میں نے ہی ملوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کو میں نے ہی وزیراعظم بنوایا۔ کارگل آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تمام تفصیلات میاں نواز شریف کے علم میں تھیں۔ حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق سابق وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ بھی اس وقت میاں نواز شریف ہی ہیں۔ جبکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق سوال پر انہوں نے اسے بالکل درست اقدام قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…