فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کار کنوں نے ایم پی اے سے استعفیٰ لینے کا مطا لبہ کر دیا، کا ر کن 5حصوں میں تقسیم فا ئدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا ۔تفصیلات کے مطا بق بلدیا تی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، کارکن 5حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔
فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شہزاد کو بلدیا تی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مکمل حما ئت کر نے پر شدید رد عمل کا سا منا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چیئر میں پی ٹی آئی عمران خان سے مطا لبہ کر دیا کہ ایم پی اے سے فوری طور پر استعفی لیا جا ئے اور کسی مخلص کار کن کو پا رٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوا یا جا ئے۔ اس سلسلہ میں مشتعل کارکنوں نے شہر بھر میں ایم پی اے خرم شہزاد کے خلاف بینرز بھی آویزاں کر دیے ۔
پی ٹی آئی کی اس ٹوٹ پھوٹ کا پیپلز پارٹی نے بھر پور فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے اپنے نا راض کارکنوں اور ورکرز سے رابطہ کر لیا ۔
پی ٹی آئی کے رہنما کی ن لیگ کی حمایت کارکنان بھڑک اٹھے ، کپتان سے بڑا مطالبہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں