جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

بلاول کے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ حرکت میں ، 61 کروڑ روپے کی خاص چیزیں لاڑکانہ پہنچا دی گئیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ شہر کے حلقہ این اے 204 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آگئی، لاڑکانہ شہر کے سب سے بڑے مسئلے صفائی ستھرائی کو حل کرنے کے لیے 61 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جانے والی 14 گاڑیاں جس میں ایکسی ویٹر، ہیوی اور چھوٹے لوڈر، سوزوکی اور رکشے لاڑکانہ پہنچا دیئے گئے۔

اس موقع پر گاڑیاں صفائی کرنے والے نجی کمپنی نساسک کے حوالے کرنے کی تقریب نساسک کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں لاڑکانہ سے منتخب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، ڈپٹی میئر انور لْہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نثار احمد کھوڑو نے ربن کاٹ کر گاڑیاں حوالے کرنا کا آغاز کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ مشینری کے ذریعے شہر میں صفائی کرنے سے مسائل جلد حل ہونگے، ایشین ڈولپمنٹ بینک سے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرض لیا تھا جو ابھی تک چل رہا ہے، ہم سب پر فرض ہے کہ اس مشینری کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تاکہ شہر سے گندگی کا خاتمہ ہوسکے، صفائی ستھرائی کے حوالے سے لاڑکانہ شہر میں شکایات موجود تھیں، صفائی روز کا کام ہے، سینیٹری اسٹاف کی بھی کمی ہے جنہیں بھی پورا کیا جائے گا۔ نساسک کے مقامی منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ بڑی لوڈر گاڑیوں کے سمیت چھوٹے گاڑیاں اور رکشے بھی ہمیں فراہم کیے گئے ہیں جن سے ہم روڈوں کے علاوہ گلیوں میں بھی صفائی کا عمل بہتر کرسکیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے عملے کی مدد کریں تاکہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…