ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو اورآصف زرداری پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہیں لڑیںگے، حیرت انگیزانکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے گزشتہ روزمحترمہ بے نظیربھٹوکی 9ویں برسی پراعلان کیاتھاکہ بلاول بھٹوزرداری بھی موجودہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیاست کےلئے الیکشن لڑیں گے جبکہ اس کےلئے رکن قومی اسمبلی ایازسومرونے پارٹی کوستعفی بھی جمع کرادیاہے لیکن اب ایک دلچسپ صورتحال پیداہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ،سینیٹ اورچار وں صوبوں میں پیپلزپارٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کےنام الیکشن میں حصہ لیااورالیکشن کمیشن میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین رجسٹرڈہےجس کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے پیٹرن انچیف ہیں اور اس جماعت کے پاس تاحال کوئی انتخابی نشان نہیںہے

اس لئے اگربلاول بھٹوزرداری الیکشن میں حصہ لیتے ہیں توان کواپنی پارٹی چھوڑکرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پلیٹ فارم سے حصہ لیناپڑے گااوران کاانتخابی نشان تیرہوگاجبکہ آصف علی زرداری جوکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین ہیں ان کوبھی  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے انتخابی نشان تیرپرالیکشن لڑناپڑے گاکیونکہ الیکشن کمیشن میں جوپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے نام پررجسٹرڈہے اس کوتاحال انتخابی نشان نہیں ملاہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…