راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 کی عمر قید کی سزاؤں کی توثیق کر دی‘ ملزمان سانحہ صفورا گوٹھ ،سماجی رہنما سبین محمود سمیت معصوم شہریوں ، مسلح افواج سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل ‘چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی شہری کے ا غوا ء سمیت دیگر دہشتگرد سرگرمیوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 3 دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا میں توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں حافظ محمد عمر عرف جواد ‘ علی رحمن عرف پنو ‘ عبدالسلام عرف طیب ‘ خرم شفیق عرف عبداللہ ‘ مسلم خان ‘ محمد یوسف ‘ سیف اللہ اور بلال محمود شامل ہیں ان کی سزائے موت کی توثیق کی ہے جبکہ جن دہشتگردوں کی عمر قید کی سزا میں توثیق کی گئی ہے ان میں سرتاج علی ‘ محمود خان اور فضل غفور شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد سانحہ صفورا گوٹھ ،سماجی رہنما سبین محمود سمیت معصوم شہریوں ، مسلح افواج سیکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل ‘چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی شہری کے ا غوا ء سمیت دیگر دہشتگرد سرگرمیوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان میں وہ دہشتگرد بھی شامل ہیں جنہوں نے صفورا چورنگی کراچی میں اسماعیلی برادر ی کی بس پر حملہ کیا تھا جس میں 45افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کے حملوں میں مجموعی طور پر 90 افراد شہید اور 99 سے زائد زخمی ہوئے، ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیاگیا ۔ ان دہشت گردوں کو جرائم ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں اور ان ملزمان نے ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے سرگرم کارکن تھے اور بڑی بڑی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ۔۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Foot In The Door
-
کیاپاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا؟صدر ٹرمپ سے انٹرویو میں سوال
-
چھٹیوں کے مزے ختم، اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
-
ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
-
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
-
ہونڈا CD 70 آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کا موقع، نئی اسکیم متعارف
-
نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہو گا؟
-
’’کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی دھوکا دہی‘‘ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
-
یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد
-
اگلے ماہ اگست میں 12 چھٹیاں! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
وفاقی حکومت نے پنشن میںبڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ثاقب چدھڑ نے رابطے کی بارہا کوشش کی: عروبہ مرزا نے سکرین شاٹس شیئر کر دیئے
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
آزادکشمیرمیں 2 غلطیاں ہوئی ہیں، راناثناء اللہ کا اعتراف



















































