اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حالات کچھ یہ ہیں کہ آپ کسی بھی چوک ، چوراہے، گلی محلے میں چلے جائیں ، آپ کو ایک دو بھکاری ضرور دکھ جائیں گے ۔ نت نئے طریقوں سے مانگنے والے بھکاری کون ہیں ؟ کہاں سے آتے ہیں، کہاں چلے جاتے ہیں ؟ یہ بات شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہونگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بھکاری نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ حکام کو درخواست دیدی ہے اور درخواست میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹرانسفر کرنے کی بھیک مانگی ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید نامی بھکاری نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ صدر میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار انہیں فرید ہوٹل چوک کے اطراف میں بھیک مانگنے سے منع کرتے ہیں اور صرف منظور نظر بھکاریوں کو ہی یہاں بھیک مانگنے کی اجازت دیتے ہیں۔