منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلمان تاثیر کو قتل کرنیوالے ممتاز قادری کی قبر پر اب کیا ہورہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ  ڈیسک )سابق گورنرسلمان تاثیرکوقتل کے الزا م میں پھانسی کی سزاپانے والے ممتازقادری کی قبرپرمقبرے کی تعمیرشروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ممتازقادری کایہ مقبرہ اسلام آبادکے نواحی علاقے میں تعمیر کیاجارہاہے ۔ایک معروف انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں جہاں ممتاز قادری دفن ہے اورانکی قبر کی طرف جانیوالے راستہ نہایت خراب اورگندہ ہے جبکہ راستے میں پڑنے والی دیواروں پر قادری کے حق میں نعرے درج ہیں۔ممتازقادری کی قبرپرمقبرے کی تعمیرکے باوجودوہاں پرعوا م کاآناجاناجارہی ہے جبکہ ان کی قبرکے باہرایک دکان سے لوگ پھول ،اگربتیاں اورممتازقادری کی تصاویرخرید رہے ہیں اسی دکان پرہی ایک بورڈآویزاں ہے جس پرلکھاہے کہ مقبرے کی تعمیرکےلئے یہاں اینٹیں ،سمیٹ ،بجری ،سریایانقد رقم عطیہ کریں اورجنت میں مقام کمائیں ۔رپورٹ کے مطابق اس مقبرے کی تعمیر کےلئے عطیات دینے والوں کوباقاعدہ وصولی کی رسید دی جاتی ہے جبکہ کچھ لوگ قبرکی تعظیم بھی کررہے ہیں ۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیاہے کہ ممتازقادری کی تدفین کے روزہی عطیات کی شکل میں 80ملین اکٹھے ہوئے تھے اورممتازقادری کاگھراس زیرتعمیرمقبرے سے دورنہ ہونے کی وجہ سے ان کاصاحبزادہ بھی یہاں ہی رہتاہے اورنعتیں پڑھتارہتاہے ۔
news-1482825106-5765

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…