عجیب اتفاقات،آصف علی زرداری کی آخری بار واپسی اور پھر۔۔۔! حیرت انگیزانکشافات

  جمعہ‬‮ 23 دسمبر‬‮ 2016  |  10:25

کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی ایسے موقع پر ہوئی جب اسی ماہ 25 سال قبل قائد ایم کیو ایم لندن سے آخری بار کراچی پہنچے تھے۔آصف علی زرداری علاج کی غرض سے کئی ماہ دبئی، لندن اور امریکہ میں مقیم رہے اور ان کی وطن واپسی کیلئے 23 دسمبر کی تاریخ دی گئی تھی۔اور وہ پہنچ گئے،

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری جس روز وطن واپس آرہے ہیں یہ محض اتفاق ہے کہ اسی تاریخ سے دو دن قبل کی تاریخ یعنی 21 دسمبر 1991 کو ایم کیو ایم کے قائد لندن کے دوریکے بعد کراچی واپس پہنچے تھے۔یہ بھی اتفاق ہے کہ ایم کیو ایم قائد کی واپسی کے دنوں میں بھی میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم تھے اور آج بھی وزارت عظمیٰ انہی کے پاس ہے۔ اس دور میں جام صادق علی وزیر اعلیٰ سندھ تھے۔

کراچی ائیرپورٹ پر ایم کیو ایم کے چیئرمین عظیم احمد طارق، وزیر اعلیٰ جام صادق کے بیٹے اور وفاقی وزیر جام مدد علی اور دیگر نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا تھا جس کے چند ہفتے بعدقائد ایم کیو ایم پاکستان سے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔ایم کیو ایم قائد کی 21 دسمبر 1991 کے دنوں میں ایم کیو ایم سندھ حکومت میں تھی اور پیپلزپارٹی پر برے دن تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎