اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

گیم شروع،آصف زرداری وطن واپسی کے ساتھ ہی کون سا کام شروع کرنے والے ہیں؟گھنٹی بج گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں ۔ وہ جلد جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قومی سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر اپنے قیام کے دوران اہم سیاسی رہنماؤں سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے ۔ سابق صدر پارٹی رہنماؤں سے پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پر حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کریں گے جبکہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ عوامی جلسہ عام میں ممکنہ طور پر حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیں گے ۔ سابق صدر 25 تاریخ کو لاڑکانہ کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے بعض حلقے سابق صدر کی 27 دسمبر کے بعد روانگی کا امکان بھی ظاہر کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…