پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

یا اللہ مدد ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کہاہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث موجودہ سال گرم ثابت ہو رہا ہے ، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں بارشیں معمول سے انتہائی کم ہوئیں جبکہ لاہور میں رواں ماہ کوئی بارش نہیں ہوئی ، بارشیں نہ ہونے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوا اور آبی ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں اگر جنوری ، فروری میں بھی بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جو گلوبل وارمنگ کی بنیادی وجہ ہے ، پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ اثرانداز ہو رہے ہیں۔

محمد ریاض کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر برف باری کا کوئی بڑا سلسلہ شروع نہیں ہوا، بارشیں آبی ذخائر میں اضافے کا سبب بنتی ہیں جبکہ اس سیزن میں ہونے والی برف باری کی وجہ سے جمی ہوئی برف کی صورت میں پانی کا ذخیرہ موسم گرما میں کام آتا ہے ، بارشیں نہ ہونے سے فصلوں کی کاشت بھی متاثر ہو رہی ہے اور بارانی علاقوں کے کسان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسی قسم کے چیلنجز پڑوسی ملک کو بھی درپیش ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…