اسلام آباد(این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بالآخر یہ شکوہ کر ہی دیا ہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ساڑے تین سال سے ان کی حیثیت تسلیم نہیں کی۔ منگل کے دن ، جب تحریک انصاف کے اسد عمر کو وعہ موضوع پر بولنے کی تاکید کر رہے تھے تو اس دوران دونوں کے درمیان اس بارے میں مکالمہ ہوا۔ اسد عمر نے کہا کہ میں آپ کے منصب کی عزت کی خاطر بول رہا ہوں۔
ایاز صادق نے کہا کہ مجھے عزت اللہ دیتا ہے آپ فکر نہ کریں۔ اسد عمر نے کہا کہ میں نے آپ کی نہیں آپ کے منصب کی بات کی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ میرے منصب کو بھی عزت اللہ ہی بخشتا ہے، آپ نے ویسے بھی ساڑھے تین سال سے مجھے تسلیم نہیں کیا۔