منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک چین راہداری منصوبے کے بعد ایسا منصوبہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ دوسی پر فخر کریں گے

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)چائنا ریڈیو انٹرینشنل (سی آر آئی ) کے اردو چینل (ایف ایم 98) کی مقامی براہ راست ٹرانسمیشن’’ دوستی چینل ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ، یہ روزانہ چھ گھنٹے کی مقامی ٹرانسمیشن ہو گی جس کا مقصد عوام کی سطح پر دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید مضبو ط بنانا ہے، اس ٹرانسمیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے سی آر آئی کے نائب صدر ہو بینگ شینگ اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طورپر بیجنگ سے اسلام آباد پہنچے تھے ، مقامی براہ راست ٹرانسمیشن سی آر آئی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(پی بی سی ) کا مشترکہ منصوبہ ہے جس پر فریقین نے افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کئے ، چینی سفارتخانے کے مشن کے نائب سربراہ زاؤ لی جیانگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے طاقت کا ذریعہ ثابت ہو گا ۔ انہوں نے سی آر آئی اور پی بی سی کی دونوں ملکوں کے درمیان معلومات میں اضافے اور باہمی مفاہمت کے فروغ میں شاندار کردار ادا کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ جلد ہی فریقین ڈاکومینٹری سروس بھی شروع کردینگے جس میں چینی ڈرامو ں کی ڈبنگ اور انہیں پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گا ،لوکل اردو سروس کا آغاز دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ اور ثقافتی شعبے میں تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا ، سی آر آئی نے 1966ء میں پاکستان میں اردو سروس کا آغاز کیا تھا جس نے عوام کے درمیان موثر کردار ادا کرنے میں زبردست کردار ادا کیا۔
پی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل خورشید احمد ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک قریبی شراکت دار کے طورپر معلومات کے تبادلے او ر نشریاتی نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے سی پیک اور ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور یہ تعاون ان میں مزید جوش و جذبہ پیدا کررہا ہے۔یہ بات خاص طور قابل ذکر ہے کہ دوستی چینل سٹوڈیو اسلام آباد کا افتتاح 20اپریل 2015ء کو چینی صدر شی چن پھنگ اور وزیر اعظم نواز شریف نے مشترکہ طورپر کیا تھا ، دوستی چینل کی افتتاحی تقریب میں موسیقی اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیاتھا جس سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…