اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے اورفوج ۔۔۔وزیردفاع کےاہم انکشافات

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ2014ء کے دھرنوں میں فوج کا ادارہ شامل نہیں تھا ٗ 2013ء میں جس طرح کے حالات تھے سب کو معلوم ہے، دہشت گردی کے واقعات میں کمی اور ملک میں امن وا مان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بحالی میں فوج کاکرداراہم رہاہے ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان تعلقات مثالی تھے ٗاگر کسی مسئلہ پر کوئی اختلاف ہوتا تو میڈیا اس کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا اور مبالغہ آرائی سے کام لیتا تھا جبکہ اس حوالے سے میڈیا کے کچھ لوگوں نے آندھی و طوفان برپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل راحیل 29 نومبر کو رخصت ہوئے اور جس انداز سے انہیں رخصت کیا گیا اس سے میڈیا کی قیاس آرائیاں بھی وہیں ختم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سول ملٹری تعلقات مثالی تھے ان میں کوئی ان بیلنس نہیں تھا، 2014ء کے دھرنوں میں فوج کا ادارہ شامل نہیں تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ء میں جس طرح کے حالات تھے سب کو معلوم ہے، اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی اور ملک میں امن وا مان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر ابھی منزل پر نہیں پہنچے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں حکومت کو درپیش چیلنجز سے نکل آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وزیر داخلہ کا موقف سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ سے قبل سننا چاہئے تھا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…