اتوار‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کے خطاب کے بعد جونہی وزیر داخلہ خطاب کیلئے اٹھے تو ان کے ساتھ وہ ہو گیا جس کا انہوں نے سوچا بھی نہ تھا

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان پیر کو سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ کمیشن کی رپورٹ پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے خطاب کے بعد وزیرداخلہ کا خطاب سننے کی بجائے ایوان سے راہ فرار اختیار کر گئے، وزیرداخلہ بات کرنے اٹھے تو پی پی پی کے ارکان نے کورم کورم کے نعرے لگانے شروع کر دیے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ ایوان میں تعلیم بالغان کی ایک کلاس لی جائے جس میں انہیں پارلیمان کے طریقہ کار پر تعلیم دی جائے ، اپوزیشن بات ضرور کرے مگر جواب سنھے کے لئے اخلاقی جرات بھی پیدا کرے مجھے کوئی اعتراج نہیں منگل کو جواب دوں گا تفصیل سے بات کرنے کا وقت مختص کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دے چکا کل بھی بحث کے آخر میں جواب دوں گا۔ قبل ازیں وزیرداخلہ کے خطاب کے دوران ان کے روایتی سیاسی حریف غلام سرور خان بات کرے کے لئے فلور مانگتے رہے سپیکر نے انہیں مائیک نہ دیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عجیب روایت دیکھی کہ ایک جماعت کے ارکان باربار فلور مانگتے ہیں اور ہر دفعہ ایک ایشو اٹھاتے ہین جس پر غلام سرور نے کہا کہ پر ایشو پر بات کریں گے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا


وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…