منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آصف علی زرداری کی وطن واپسی ،پیپلزپارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی کے شریک چیئرمین کا تاریخی استقبال کرکے یہ تاثر غلط کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ عوام اور کارکنوں میں آصف زرداری کو مقبولیت حاصل نہیں ہے ۔پیپلزپارٹی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو 22دسمبر تک کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ 23دسمبر کو باغ جناح یا بلاول چورنگی پر جلسہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سابق صدر کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیاگیاہے، جیالوں نے شریک چئیرمین آصف زرداری کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔۔

ائیر پورٹ سے بلاول ہاؤس تک جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے، ائیر پورٹ پر جیالوں سے خطاب کے بعد سابق صدر یادگار شہدا کارساز پر حاضری دیں گے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری طویل عرصہ بیرون ملک رہنے کے بعد 23دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے ۔آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے آصف علی زرداری کا کراچی ایئرپورٹ تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی سابق صدر کا فقید المثال استقبال کرکے اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرے گی کہ عوام اور کارکنوں میں آصف علی زرداری کو مقبولیت حاصل نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو 22دسمبر تک کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ آصف علی زرداری کے استقبال کے لیے کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی قافلے ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا مرکزی قافلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلاول ہاؤس سے ایئرپورٹ اولڈٹرمینل پہنچنے گا او سابق صدر قافلے کی صورت میں بلاول ہاؤس لایا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ آصف علی زرداری 23دسمبر کو باغ جناح یا بلاول چورنگی پر جلسہ عام سے خطاب کریں ۔تاہم اس کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ 24دسمبر کو پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلاول ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زراری مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں 27دسمبرکو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام کی تیاری ،حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک ،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام سمیت دیگر اہم قومی معاملات زیر غور آئیں گے ۔جبکہ وہ اس موقع پر دیئے گئے ظہرانے میں ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے ۔بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری 26دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گے ۔سابق صدر آصف زرداری 25 دسمبر کو ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پرحاضری دیں گے جبکہ 26 اور27 دسمبر کو محترمہ بے نظیربھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔28 دسمبر کو نوابشاہ میں اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس کراچی پہنچیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں اور پارٹی کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…