ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کا سالانہ اجلاسِ عام

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے ممبران کا سالانہ اجلاسِ عام ملٹی ریذیڈینشیا وآرچرڈز فارم ہاؤسنگ سکیم میں منعقد ہوا، سالانہ اجلاسِ عام میں سوسائٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ سوسائٹی ممبران کو درپیش مسائل وشکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ باہتر روڈ پر واقع ملٹی ریذیڈینشیا وآرچرڈز فارم ہاؤسنگ سکیم میں منعقدہ ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے ممبران کے سالانہ اجلاسِ عام میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت ایم پی سی ایچ ایس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں نئے ممبران کے داخلے اور خروج کی توثیق، آڈٹ رپورٹ سال 2015-16ء اور بجٹ مالی سال 2016-17ء کی منظوری، مختلف افراد، کمپنیوں اور ڈویلپرز کے ساتھ سوسائٹی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کئے گئے معاہدوں کی منظوری، سوسائٹی میں نئے ملازمین کی تقرری کی منظوری، سوسائٹی کی مختلف سکیموں کیلئے اراضی باقبضہ کی خریداری کیلئے معاہدوں کی منظوری، سوسائٹی کی تمام سکیموں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی منظوری، سوسائٹی کی تمام سکیموں میں فروخت کئے گئے تمام کمرشل، مکس یوز ڈویلپمنٹ اور رہائشی پلاٹوں کی منظوری، سوسائٹی کی تمام سکیموں کے نقشوں اور لے آؤٹ پلان میں وقتاً فوقتاً کی گئی ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ ایم پی سی ایچ ایس کے جنرل منیجر چوہدری عبدالمجید نے ممبران کے سوالات کے جواب دیئے اور اُن کو درپیش مسائل وشکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی سی ایچ ایس کے جنرل منیجر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ سوسائٹی کے ممبران کا سالانہ اجلاسِ عام ملٹی ریذیڈینشیا وآرچرڈز فارم ہاؤسنگ سکیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ممبران اس سکیم کی خوبصورتی اور معیاری ترقیاتی کام کا خود مشاہدہ کرسکیں۔ سوسائٹی اپنے وعدے پورے کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے، ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، اس دوران بے حد مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ مہنگائی کی صورتحال نے تمام اندازے غلط ثابت کردیئے لیکن انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ ترقیاتی کاموں کے تسلسل میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آج سوسائٹی کی تمام سکیمیں آپ کی رہائش کی منتظر ہیں۔ بہت سے لوگ آج بھی وہاں رہائش پذیر ہیں جبکہ ایک وسیع علاقہ آپ سے توقع رکھتا ہے کہ اس پر جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے ۔ انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ آپکو ہر وقت سہولت مہیا کی جائے جو آج کے دور کی متقاضی ہے۔ یہ سب اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ اپنے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اپنے پلاٹوں کا قبضہ حاصل کرکے جلد ازجلد تعمیراتی کام شروع کردیں، سوسائٹی انتظامیہ ممبران کے اس عمل میں اُن کا بھر پور ساتھ دے گی۔
unnamed-1

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…