اسلام آباد(آئی این پی)نیوز گیٹ سکینڈل کی انکوائری کرنے والے کمیشن کی مدت میں جو 7 دسمبر کو ختم ہو گئی تھی، وزارت داخلہ نے نیوز گیٹ سکینڈل کی انکوائری کرنے والے کمیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں قائم7 رکنی انکوائری کمیشن اب 6 جنوری 2017ء تک اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گا۔
ہفتہ کو ذرائع کے مطابقجسٹس (ر) عامر سربراہی میں نیوز گیٹ سکینڈل کی انکوائری کرنے والے کمیشن کی مدت میں جو 7 دسمبر کو ختم ہو گئی تھی اس میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس توسیع کی منظوری کمیشن کی درخواست پر وزیر داخلہ نے دی ہے۔ اب یہ کمیشن 6 جنوری 2017ء تک اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گا اور وزیر داخلہ یہ رپورٹ وزیر اعظم کو دیں گے۔