سلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو معاملے کی تحقیقات اور یونیورسٹی کی زمین غیر قانونی قبضے سے واگزار کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں معاملے کی تحقیقات اور حل کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے کمیٹی بنا دی۔
چیف کمشنر کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد، تحصیل دار اسلام آباد اور سی ڈی اے اور یونیورسٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ نے کہا ہے کہ کسی کو یونیورسٹی زمین کے ایک انچ پر بھی غیر قانونی قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان قائد ا عظم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور سابقہ قائدین ہیں۔