پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزکی قیادت میں اعلی سطح کے وفدکی ملاقات

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ (President, Presidency of Religious Affairs,Turkey)ڈاکٹر مہمت گورمز (Dr. Mehmet Gormez)کی قیادت میں اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی جس میں پاک ترک تعلقات ، مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے ، رواداری ، یگانگت اوربرداشت کے جذبات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا- ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و معاشی تعلقات کی طرح بین الامذاہب ہم آہنگی ، یگانگت، اخوت اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے استنبول میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا-وزیر اعلی شہباز شریف اور شرکاء نے استنبول دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی –

وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام غم کی گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں -استنبول میں سفاک درندوں نے معصوم لوگوں کونشانہ بنا کر بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا ہے اور ہم دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں -انہوںنے کہا کہ ترکی اور پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے بلا شبہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جسے مشترکہ کوششوں سے نمٹنا ہو گا اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے مل کر مربوط انداز میں اقدامات کرنا ہو ںگے –

وزیر اعلی شہباز شریف نے حضرت محمد ؐ کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر ترک وفد اور امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیامحمد ؐ کی ولادت کا دن پوری انسانیت کیلئے خوشیوں اور مسرت کا دن ہے – نبی پاکؐ نے بھائی چارے ، رواداری ، یگانگت اور اتحاد کا درس دیا ہے اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے اور حضرت محمدؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری بقا ہے کیونکہ آپؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں اور امت مسلمہ کو آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میںعملی طور پر رائج کرنے کی ضرورت ہے اور امت مسلمہ قرآن و سنت کے حقیقی پیغام کو اپنی زندگیوں میں عملی شکل دے کر ہی کامیابیاں اور کامرانیاں سمیٹ سکتی ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ اس ضمن میں ہمارے سامنے ترکی کی ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی مثال موجود ہے کیونکہ اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے بین الامذاہب ہم آہنگی ، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کی ہیں – ترقی ،خوشحالی اورامن کیلئے آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس راستے پر چلنا ہو گا جس کی تعلیمات نبی پاکؐ نے د ی ہیں -تجارتی ومعاشی تعلقات کی طرح پاکستان اور ترکی کو بین الامذاہب ، ہم آہنگی ، یگانگت، اخوت اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے بھی ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میںدونوںملکوں کے مابین قریبی روابط ضروری ہیں –

وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات لازوال تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں – ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے عیدمیلاد النبیؐ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف اور پاکستانی بھائیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تعطیل کے باوجود آپ نے ملاقات کیلئے وقت نکالا جس پرہم آپ کے شکر گزار ہیں -انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو تجارتی اور معاشی تعاون کے ساتھ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھی مل کر کام کرنا ہے کیونکہ آج بنی نوع انسان کوامن کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں – انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی میں بھی بہت ہردل عزیز ہیں اور ترک عوام آپ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں-

انہوںنے کہا کہ پنجاب کی ترقی کیلئے آپ نے غیر معمولی کام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں -ڈاکٹرمہمت گورمز اور ترک وفد نے ایبٹ آباد کے قریب طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا-ترک وفد اور شرکاء نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی- ترک وفدنے وزیر اعلی پنجاب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا- ترک وفد میںپاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن(Mr. S. Babur Girgin) ، لاہور میں ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینئز(Mr. Serdar Deniz)، ترک وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر عمرکورکماز(Mr. Omer Korkmaz)اور دیگر اعلی حکام شامل تھے-صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم حسین قادری، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…