منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑی سیاسی جماعت کے دفتر پر بم حملہ ۔۔۔ ہلاکتوں کا خدشہ ۔۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے علاقے تربت میں نیشنل پارٹی کے دفتر میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں سات کارکن زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے تربت میں نیشنل پارٹی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کے احکامات جاری کئے ہیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے نیشنل پارٹی کے ورکرز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے انہوں نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ہے۔دریں اثناء گوادر کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن جذباتی نہ ہو صبروتحمل سے کام لے ہم بلوچ کش تنظیموں کو بتانا چاہتے ہیں کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ااور ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہمیں بلوچ قوم کی حمایت حاصل ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…